ساہیوال: اے ڈی آر سنٹر نے ایک ماہ میں 40سے زائد مقدمات نمٹاتے ہوئے فریقین میں صلح کروادی

ساہیوال: اے ڈی آر سنٹر نے ایک ماہ میں 40سے زائد مقدمات نمٹاتے ہوئے فریقین میں صلح کروادی۔ساہیوال میں قائم اے ڈی آر سنٹر(مصالحتی کورٹ)نے قلیل مدت میں فیملی ،سول ،فوجداری ،گارڈین ودیگر 40مقدمات میں فریقین کی باہمی رضامندی اور وکلاء کونسل کی مشاورت سے صلح کروا دی ہے ۔

 مصالحت کاروسول جج شہریارترہانہ نے بتایا کہ ساہیوال میں قائم اے ڈی آر سنٹر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق شہریوں میں فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں مصروف ہے ،عوام الناس میں اے ڈی آر سنٹر کی اگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعوداختر کی قیادت میں کیبل ،اخبارات ،اور سوشل میڈیا کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے بتایاکہ ماہ جنوری میں مختلف عدالتوں سے 66کیسز اے ڈی آر سنٹر بھجوائے گئے جن میں سے 40مقدمات کے فریقین کے درمیان صلح کروادی گئی جبکہ چارمقدمات فریقین کی عدم حاضری پر واپس بھجوادیئے گئے اوردیگر کیسزکے فریقین کو نئی تاریخ کیلئے پابند کیا گیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*