ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر طارق رستم چوہان کا ڈی پی او آفس ساہیوال میں خدمت مرکز کا دوره

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر طارق رستم چوہان نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں خدمت مرکز کا دوره۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کی داد رسی کے لیے اعلی تعلیم یافتہ خوش اخلاق نوجوان عملہ خرمت مرکز میں تعینات کیا گیا ہے جو سائلین کو ایک ہی چھت کے نیچے گاڑی کی تصدیق ،ایف آئی آر کی کاپی، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جرم کی اطلاع کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، سکیورٹی گارڈز کا اندراج، اندراج کرایہ داری، قانونی راہنمائی، اطلاع گمشدگی اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بہتر خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے خدمت مرکز میں سائلین کے بیٹھنے کے لئے مزید بنچ لگانے اور سروسز کے معیار کو ہرصورت یقینی بنانے کا حکم دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*