ساہیوال میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں مجرے کی محفل

ساہیوال میونسپل کار پو ریشن کی عمارت میں رات بھر مجراکی محفل ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔حیرانگی کی بات یہ ہے سٹی پولیس اسٹیشن اور بلدیہ کی دیوار سے دیوار ملی ہے مگر پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پو ریشن ساہیوال کے ملازم علی کی مہندی کی تقریب ٹی ایم اے کے اندر منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بڑے بڑے سپیکر ز نصب کئے گئے تھے اس موقع پر حاضرین محفل نےخواجہ سراؤں اور رقاصاؤں پر خوب نوٹ نچھاور کئے تقریب کے متعدد شرکاء نشہ کی حالت میں تھے جنہوں نے ساری رات بلدیہ کی عمارت و غل غپاڑہ کر تے ہو ئے سر پے اٹھائے رکھا لیکن کسی بھی ذمہ دار متعلقہ سرکاری ادارے نے کوئی ایکشن نہ لیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*