ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے سالانہ انتخابات میں لائبریری سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اور 10ممبران ایگزیکٹو بلا مقابلہ منتخب

ساہیوال: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19میں لائبریری سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اور 10ممبران ایگزیکٹو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جب کہ صدر ،نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لئے پولنگ 13جنوری ہو گی۔ بار کے سالانہ انتخابات میں چوہدر ی محمد ارشد فنانس سیکرٹری ،ظفر اقبال ظفر لائبریری سیکرٹری جب کہ شیخ محمد اسلم ،میاں محمد اسلم برق،محمد سلیم اثر انصاری،چوہدری جاوید سہوترا،رانا محمد ساجد،محمد جلیل بٹ،چوہدری محمد مالک ،رجب علی خان ،مس صبا چوہدری ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ جن کہ صدر کے عہدوں کے لئے رانا محمد اکرام اور چوہدری محمد انور،نائب صدر کے لئے رانا عمران شبیر اور رزاق ڈھکو،جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے محمد سعود ایاز،ملک ناصر علی سگھلہ،رائے مشتاق بشیرہ کھرل اور رانا محمد ارشاد جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے مس امرین وسیم راجہ اور رانا شوکت علی جوئیہ کے درمیان مقابلہ ہے اور پولنگ 13جنوری کو ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*