اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی اور ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کا ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور غیرملکی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہنگامی دورہ

اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی اور ڈپٹی کمشنر صائمہ احدنے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور غیرملکی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہنگامی دورہ کیا اور سکولز انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر کر نے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ بچے ہمار ے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی لاوپراہی یا غفلت برادشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ پولیس ہمہ وقت آپکی مد د اور خدمت کے لیے تیارہے ڈی پی او اوکاڑہ نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سکول کے دوران علاقہ ہائے میں گشت کریں گے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اپنے دورے کے دوران ڈی پی او حسن اسد علوی نے سکولز پرنسپلز کو کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی فول پروف سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے اگر کوئی مشکوک فرد تعلیمی اداروں کے آس پاس نظر آئے تو فور اً ہمارے ایمر جنسی نمبر15 یا 0449200093 پر اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*