چیچہ وطنی: پولیس کو ہرگز رشوت نہ دیں، پولیس کا کام لوگوں کے جانوں و مال کی حفاظت کرنا ہے۔میرا آفس عوام کے لئے کھلا ہے۔ڈی پی او ڈاکڑ عاطف اکرام

ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام کی ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں ڈی ایس پی امجد جاوید کمبوہ ,ایس ایچ او سٹی عزیز چیمہ ,ایس ایچ او صدر رائے خضر حیات,ایس ایچ او بنگلہ محمد زمان جوئیہ,ایس ایچ او غازی آباد اشرف بھٹی ,ایس ایچ او کسوال چوہدری رشید ,شاہ کوٹ کے ایس ایچ او اے ڈی چوہدری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر عاطف اکرام نے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ ایس ایچ او صاحبان کو فوری احکامات دئیے۔چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں سے سائلین آئے جن میں قابل ذکر شوکت علی، مجید مسیح ،راجہ عبدالستار، عبدالمجید، محمد نعیم یوسف و دیگر سائلین آئیں،کچھ سیاسی لوگوں نے ایس ایچ اوز کی تعریف کرنی چاہی۔تو ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا میں یہاں پر ایس ایچ اوز کی تعریف سننے نہیں آیا۔مجھے اپنے ایس ایچ اوز کا پتہ ہیے۔آپ مجھے اپنے مسائل بتائیں۔ اوکانولہ بنگلہ سے محمد نعیم سپرا نے نفری کمی کی شکائت کی جسکے جواب میں ڈاکٹر عاطف اکرام نے اگلے سال جنوری میں مزید 186 نئے کانسٹیبل آنے کی نوید سنائی، ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا مہربانی فرما کر کام کے لئے پولیس کو ہرگز رشوت نہ دیں، پولیس کا کام لوگوں کے جانوں مال کی حفاظت کرنا ہے، میرا آفس عوام کے لئے کھلا ہے۔ ہم سب مل جل کےکرائم کو کنٹرول کریں گے۔کھلی کچہری میں انجمن تاجران ،  سیاسی و سماجی ، سول سوسائٹی،صحافیوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*