ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کے آفیشل فیس بک پیج پر ڈپٹی کمشنر اور ریونیو ڈپٹی کمشنر کے غلط ناموں نے کارگردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کے آفیشل فیس بک پیج پر تین نومبر کو پوسٹ ڈالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شاعوانہ علی کچھی اور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کئیر احمد باجوہ لکھا گیا
(جو غلط ہیں)
، جس پر دونوں اعلی افسران کے نام غلط لکھے جانے کا ساہیوال نیوز نے انکشاف کیا، مگر چند دن گزر جانے کے باوجود ناموں میں درستگی نہیں ہوئی اور نہ ہی غفلت برتنے والے کی نشاندہی کی گئی۔لوگوں کا ساہیوال نیوز پر خبر نشر
ہونے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا جن کو اپنے افسران کا نہیں پتہ ان کی محکموں میں کارگردگی کیا ہوگی۔
