پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی شہد بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے میں شہد کے نام پر شیرا اور جعلی شہد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوپنگ مارکیٹ سیمپلنگ کے لئے 9 نومبر تک تمام کمپنیوں کو رابطے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق اتھارتی تمام شہد پراسس کرنے والی فیکٹریوں اور مصنوعات کو چیک کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے نمونے لیے جائیں گے،جنہیں سرٹیفائیڈ لیبارٹریوں سے چیک کروایا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اب تک ہزاروں من ناقص، ملاوٹ شدہ اور جعلی شہد تلف کر چکی ہے، لیبارٹری تجزیے کے بعد صرف معیاری شہد کی فروخت اجازت ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*