قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا لندن میں انتقال کرگئیں۔

قائداعظم کی بیٹی دیناواڈیا 15اگست 1919 ءکو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ بھارتی شہر ممبئی میں گزارا اور وہیں شادی کے بندھن میں بھی بندھیں کی۔

دینا واڈیا کی اپنے والد قائد اعظم محمد علی جناح اور پھوپھی محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ یادگار تصویر

خاندانی ذرائع کے مطابق دینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں،جن کی انتقال کے وقت عمر 98 سال تھی۔ دینا واڈیا نے سوگواروں میں ایک صاحبزادے نوسلی واڈیا ، بہو اور دو پوتوں کو چھوڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*