ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اکتوبر 2017 میں2639 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ

ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ اکتوبر2017 کے دوران51503کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے2639یمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ43433غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر2639 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن 2639ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ779، میڈیکل ایمرجنسیز1467، آگ لگنے کے واقعات23، کرائم کال98 ڈو بنے کے واقعات02 اور270متفرق واقعات شامل ہیں۔ جن میں 55 لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ990لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی۔


ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت ماہ اکتوبرکے دوران450 لوگوں کو صوبہ کے دیگر بڑئے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔جن میں سے114 مریضوں کو لاہور ،06 کو فیصل آباد ،اور06 کو ملتان شفٹ کیا۔جبکہ 324 مریضوں کو آر ایچ سی سے ڈی ایچ کیو میں شفٹ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد عبداللہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ساہیوال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایکسڈنٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ لہذا انہوں نے میڈیا کے ذریعے شہریوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ فوگ و سموگ کے دوران گھروں سے کم سے کم نکلیں۔اور ضرورت کے وقت ماسک کا استعمال کریں۔جبکہ گاڑیوں پر فوگ لایٹس کا استعمال یعقینی بنایا جائے تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*