انٹی کرپشن کا چھاپہ، کمیر میونسپل کمٹیی کا سینئر سب انجینئر خالدرشید رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال: انٹی کرپشن پولیس نے میونسپل کمیٹی کمیر شریف میں تعینات سینئر سب انجینئر خالدرشید کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔خالد رشید نے کنٹریکٹر سید عثمان کے بل کی منظوری کیلئے 75ہزار روپے رشوت مانگی۔انکارپر ٹھیکیدارکے کاموں میں بلاوجہ نقص نکالتا رہا۔رشوت کیلئے مجبورکرتے ہوئے 50ہزار روپے پیشگی وصول کرلئے۔بقایا رشوت 25ہزار روپے وصول کرنے کیلئے کمیر کے ایک فوڈ پوائنٹ کا وقت طے کیا۔کنٹریکٹر سید عثمان کی شکایت پر ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملک امتیاز ‘ڈپٹی ڈائریکٹر میاں سرفراز نے سرکل افسر تقی عباس شاہ کو کارروائی کی ہدایت کردی۔تقی عباس شاہ نے ریڈر سلیم اورعملہ انٹی کرپشن کے ہمراہ سپیشل مجسٹریٹ محمد عثمان کی موجودگی میں خالد رشید کے قبضہ سے 25ہزار مالیت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔خالد رشید کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی میونسپل کمیٹی ملازمین اورٹھیکیداروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔خالد رشید کی رشوت خوری کی عادت نے ٹھیکیداروں اورشہریوں کی ناک میں دم کررکھا تھا جبکہ دیگر میونسپل کمیٹی ملازمین اور افسر خالدرشید کو میانہ روی اختیارکرنے کی تلقین کرتے رہتے تھے۔قبل ازیں ملزم خالد رشید کیخلاف سوئی گیس کنکشن این اوسی میں کرپشن کے متعلق شہری ملک دلاور سلطان نے سٹی میئر کو درخواست دے رکھی ہے جس پر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*