ساہیوال: اغواء برا ئے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار2 ملزموں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال نے اغواء برا ئے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار محمد اسحاق اور صوفی منیر احمد کو 14یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ فتح شیر کے سپرد کر دیا اور پو لیس کو حکم دیاکہ دو نوں ملزموں کو 11اکتو بر کو عدالت میں دو بارہ پیش کیا جا ئے 15ستمبر کو جب مقامی تاجر کے پو تے ارمان عثمان 5سالہ کو فتح شیر کا لونی سے سکول چھوڑنے کے لئے اسکا چچا جا رہا تھا تو راستہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیااور بعد میں مو بائل فون پر تا وان طلب کیا جس پر پو لیس فتح شیر نے مقدمہ درج کر کے 16ستمبر کو ایک ملزم اسحاق کو گرفتار کر کے اغواء کار وں کا سراغ لگا لیا اور کمسن بچے کو آمد کر کے ایک اغواء کار منیر احمد سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزموں کے دیگر ساتھی اسماعیل اور عبدالرشید ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*