ساہیوال : سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر پرپیرامیڈیکل سکول کے طلبہ کا حملہ،توڑ پھوڑ،دو ملزمان گرفتار

ساہیوال : سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر پرپیرامیڈیکل سکول کے طلبہ کا حملہ،توڑ پھوڑ،آئی وارڈ کے ڈاکٹروں اور عملہ کی ہڑتال،وارڈ کو بند کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں پیرامیڈیکل سکول کے طالب علم عرفان وغیرہ نے آئی وارڈ کے ڈاکٹر اورعملے کو تشددکا نشانہ بنایا تھا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی تھی پولیس نے دولڑکوں کو گرفتارکرکے کارسرکارمیں مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت 25ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا واقعہ کے خلاف احتجاجی طور پر آئی وارڈ کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ نے وارڈ کو بندکر کے احتجاج کیا اور دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*