گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساہیوال انتظامیہ کا طالبات کو غیر معیاری کھانا

ساہیوال :گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہوسٹل انتظامیہ نے طالبات کو غیر معیاری کھانا کھلانا شروع کردیا ‘ڈیلی فیس بھی بڑھا کر 150روپے کردی ‘ والدین کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساہیوال کے ہوسٹل میں رہنے والی بعض طالبات کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبات کو ملنے والا غیر معیاری کھانا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ہوسٹل انتظامیہ نے ڈیلی میس فیس بھی 120روپے سے بڑھا کر 150روپے کر دی ہے لیکن اس کے باوجود ناقص کھانا فراہم کیاجارہاہے ۔میس میں ایک ہفتے کے دوران گوشت ‘ سبزی اور دال فراہم کی جاتی تھی لیکن اس وقت میس میں گوشت غائب کردیا گیا ہے ۔ والدین نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہوسٹل میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے والدین نے کمشنر ‘ڈی سی او اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*