صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا سنٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب احمد یار ہنجرا کا سنٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ،جیل میں زیر تعمیر مین ٹاور، ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اسکے علاوہ اسیران کو مہیا کی گئی پی سی او کی سہولت کا جائزہ لیا جیل کے کچن میں تیار ہونے والے کھانے کو چیک کیا اور بیمار اسیران کی تیمار داری کی ۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور انکو معاشرے میں اچھا انسان بنانے کیلئے انکی دینی و دنیاوی تعلیمات اور کردار سازی کیلئے مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے خواتین اسیر وارڈ کا وزٹ بھی کیا اور ٹیوٹا کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ کلاسز کو بھی چیک کیا اور اچھی کار کردگی پر لیڈیز سٹاف کو بطور پانچ ہزار روپے کیش انعام بھی دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ساہیوال ریجن نوید رؤف ، جیل سپریٹنڈنٹ کامران انجم، محمد مشتاق، میاں محمد اقبال، محمد ریاض خا ن اور پرنسپل سٹاف آفیسر منسٹر چوہدری لیاقت علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ آخر میں انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو اچھی سہولیات فراہم کرنے اور بہترین حفاظتی اقدامات کرنے پر شاباش دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*