عید الاضحی کے ایام میں ریسکیو 1122ساہیوال کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ

ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کاروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ جبکہ عید الاضحی کے حوالے سے ابتدائی اقدامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ کے منٹس تمام متعلقہ محکماجات کو ارسال کر دیے گے ہیں۔تاکہ تمام محکماجات اپنے اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے سرانجام دیے سکیں۔

ان خیا لات کا اظہار ریسکیو 1122 ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندووں کو عید الاضحی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کا عملہ ، ایمبو لنسیز ، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلزہا ئی الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حادثہ میں پھنسے لوگوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*