پاکستانی نژاد برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا ایوان میں ایسا کام کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

  • لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی، کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا۔برطانوی پارلمنٹ میں اردو زبان کے چرچے، کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا

نصرت غنی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔نصرت غنی کنزرویٹو پارٹی سے ویلڈن سے نشست حاصل کرنے میں کامیا ب رہیں جبکہ وہ 2015 میں بھی برطانوی پارلمنٹ کی رکن منتخب ہو ئی تھیں،نصرت غنی ایک عرصے سے ٹوری جماعت کے ساتھ ہیں، وہ اپنے خاندان کی واحد خاتون ہیں جنھوں نے لیڈز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 11 امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی، جن میں شبانہ محمود، یاسمین قریشی ، افضل خان، ناز شاہ، روزینہ خان ، محمد یاسین اور ساجد جاوید شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*