فائنل سے قبل ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طبعیت ناسازہوگئی

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان اتوارکوہونے والے فائنل سے قبل ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طبعیت ناسازہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ٹیم فائنل میچ کھیلنے کےلئے اوول پہنچ گئی ہے لیکن طبعیت ناسازہونے کی وجہ سے ویرات کوہلی ٹیم کے ہمراہ نہیں آئے ہیں ۔

اگرویرات کوہلی کی طبیعت ٹھیک نہ ہوئیتوفائنل میچ میں وہ نہیں کھیل سکیں گے جوکہ بھارتی ٹیم کےلئے بہت بڑی پریشانی ہوگی جبکہ پاکستانی ٹیم کپتان سرفرازاحمد کی سربراہی میں اوول پہنچ چکی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان فائنل اتوارکواوول کے گرائونڈمیں کھیلاجائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*