خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کیلئے انتظامات شروع کردیئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

مقابلہ جات 36اضلاع، 9ڈویژں اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے جس میں 27ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے، ذوالفقار احمد گھمن کا اجلاس سے خطاب

اجلاس میں ایم این اے شازہ فاطمہ ،ایم پی اے میاں منیر، اختر رسول، آصف باجوہ، بریگیڈیئر(ر) مسرت اللہ، انتخاب عالم، مدیحہ لطیف اور دیگر بھی شریک تھے

لاہور(پ ر)25جنوری 2017۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ 2017ء میں سپورٹس کے یادگار پروگرام ہوں گے، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے انعقاد کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پنجاب کے 36اضلاع،9ڈویژنوں اور صوبائی سطح پر ہوگا جس میں 27ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کے میگا ایونٹس کے انعقاد کیلئے قائم کی گئی کمیٹیوں کے اجلاس کے موقع پر کیا، اجلاس میں ایم این اے شازہ فاطمہ، ایم پی اے میاں منیر، سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول، بریگیڈیئر (ر) مسرت اللہ (ہاکی)، سلمان اقبال بٹ (اتھلیٹ)،عادل عبداللہ روکھڑی، (بیڈ منٹن) ، کرنل (ر) مجاہد ترین (فٹ بال)، چودھری ارشد جٹ (کبڈی)،محمد بخش جاوید (والی بال)،ارشد ستار چودھری (ریسلنگ)، سابق مینجر پاکستان کرکٹ ٹیم انتخاب عالم، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ہاکی اولمپیئن آصف باجوہ،ڈاکٹر عاطف بشیر،دانش کلیم، مدیحہ لطیف (وومن کبڈی)، شبانہ اختر (اتھلیٹ)،اظہر خان، شاہد نذیر، نواب عاشق حسین قریشی بھی شریک تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ،صوبہ بھر سے 27ہزار سے زائد کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے، ان مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں سپورٹس کا شوق پیدا ہوگا جس سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا، نوجوانوں کو ان مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے میں سپورٹس بورڈ پنجاب اہم کردار ادا کررہا ہے، نوجوان سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سپورٹس کو اپنا مستقبل بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*