ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی سجال کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے نومنتخب

عہدیداروں چیئرمین زاہد مقصود، صدر عقیل احمد،سینئر نائب صدر شہزاد ملک،نائب صدور اعجاز شیخ، افضال چودھری، سیکرٹری اشرف چودھری، اسسٹنٹ سیکرٹری ثناء اللہ اور خزانچی رانا آذر نورکو مبارکباد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی میں سپورٹس رپورٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ماضی کی طرح مستقبل میں بھی سجال اور سپورٹس بورڈ پنجاب مل کر سپورٹس کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*