خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے سلسلہ میں صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت اجلاس

وائس چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ایم این اے شازہ فاطمہ اور دیگر کی شرکت

خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا، پروگرام سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا،جہانگیر خانزادہ کا خطاب

لاہور ۔خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ایم این اے شازہ فاطمہ اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ بھی موجود تھے، اس موقع پر صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*