مسٹر این یم ایم انس، کونسلر / چانسلر ، ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے ہائی کمیشن کے سربراہ نے آج پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد کا دورہ کیا

اور ڈاکٹر ایم اختر نواز گنجیرا، ڈائریکٹر جنرل،پاکستان سپورٹس بورڈسے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے وفود کے تبادلہ پر اظہار خیال کیا گیا۔


کونسلر / چانسلر سری لنکا نے بہت ہی گرم جوش استقبالیہ دینے پر ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈکا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کی عوام امن پسند قوم ہے اور غیر ملکیوں کو یہاں کسی قسم کا کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔. کونسلر / چانسلر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ان کے 3/4 سال کی مدت کے دوران،وہ سری لنکا کی ٹیموں خاص طور پر کرکٹ کے دورہ کرنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی کھیلوں کے میدان میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں اس معاہدہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بیڈمنٹن، گالف، کراٹے، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، والی بال، بیس بال، ہاکی، اسکواش اور کرکٹ میں کھیلوں کی ٹیموں کا تبادلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مندرجہ ذیل کے لئے امداد کی فراہمی کے لئے درخواست کی: ۔
I. پاکستان میں کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت
II. سری لنکا کے لیے ہاکی سامان کی فراہمی
III. سری لنکا میں اسکواش کے کھلاڑیوں کی تربیت

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈنے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں بہت خوشگوار تعلقات ہیں،انہوں نے سری لنکن کونسلر / چانسلر کے سربراہ کوسری لنکن ٹیموں کے تربیتی دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں شکریہ کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*