ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں امریکی امام محمد ماجد نے حسب روایت قرآنی سورتوں کی تلاوت371781_68779853 (1) کی۔ انہوں نے سورہ روم اور سورہ الحجرات کی جو آیات تلاوت کیں بظاہر ان کا رخ امریکی انتخابات کے دوران اور بعد میں مسلمانوں کے بارے میں کہی جانے والی بہت سی باتوں اور مسلمانوں کی وفاداری کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات کی طرف تھا۔ دونوں آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ آیات حسب ذیل ہیں۔

ترجمہ: اے لوگو ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں شاخیں اور قبیلے کیا کہ آپس میں پہچان رکھو، بیشک اللہ کے یہاں تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہے۔ بے شک اللہ جاننے والا اور خبردار ہے۔

 ترجمہ: اور اس کی نشانیوں سے ہے، آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف، بے شک اس میں نشانیاں ہیں جاننے والوں  کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب کیپٹل ہل میں منعقد کی گئی تھی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی صدر اور خاتون اول کی آمد کے بعد تقریب میں پہلے تو تمام افراد نے مل کر اجتماعی دعا کی بعد ازاں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق نئے امریکی صدر کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*