پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز کا اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اسلام آباد پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز کا اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرازہ نے کی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری حسین احمد مدنی،

اسلام آباد پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز کا اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرازہ نے کی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری حسین احمد مدنی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ اینڈ ٹیکنکل )شاہد اسلام کے علاوہ اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر سپورٹس بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ضرورت مند سابق 55 کھلاڑیوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے مالی معاونت کی جا رہی ہے کے بارے میں بات چیت ہوئی، اجلاس میں 55 کے علاوہ پانچ مزید کھلاڑیوں کو مالی امداددینے کی منظوری بھی دی گئی ہے جن میں اتھلیٹکس کے دو سابق انٹرنیشنل کھلاڑی 51 سالہ محمد نادر اور 60 سالہ حوالدار لیاقت حسین، فٹ بال کے دو کھلاڑی 83 سالہ محمد قاسم خان اور 72 سالہ روح الاامین اور ہاکی کے 62 سالہ راؤ محمد سلیم ناظم شامل ہیں، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرازہ نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے ضرورت مند کھلاڑیوں کی حوصلہ افرائی کر رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ بھی اپنے، اپنے صوبوں سے ضرورت مند کھلاڑیوں کے نام پیش کریں تاکہ ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے، اب 60 کھلاڑیوں کو یہ فنڈز دیا جائے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*