سپورٹس کے میگا ایونٹس سے قبل رہائشی ہاسٹل کاافتتاح کر دیاجائے گا ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن

سپورٹس کے میگا ایونٹس سے قبل رہائشی ہاسٹل کاافتتاح کر دیاجائے گا ، جس میں ملک بھر سے آنے والے
کھلاڑیوں کو بہترین رہائشی سہولیات مہیا کی جائیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے ہاسٹل کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا تاکہ ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کو بہترین رہائشی سہولیات مہیا کی جاسکیں ،سپورٹس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئے تعمیر کیے گئے ہوسٹل کے معائنہ کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ان خیالات کے اظہارکیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹواور اسسٹنٹ ڈائریکٹرظہور احمد بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں سپورٹس کی جدید سہولتوں کی فراہمی کو ہرممکن بنایا جارہا ہے ، ہاسٹل میں ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ سپورٹس کے میگا ایونٹس سے قبل رہائشی ہاسٹل کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*