سپورٹس کی بہتر سہولیات کیلئے تمام اضلاع میں جدیدسپورٹس کمپلیکس اور نئے گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں ، حنیف عباسی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں کروڑوں روپے لاگت سے جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن

چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس گراؤنڈز ، جدید جمنازیم ہال اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں ، کئی منصوبہ جات تکمیل کو پہنچ رہے ہیں سپورٹس میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سپورٹس کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے منعقد کیے گئے اجلاس کے موقع پرکیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کی ہے ، اجلاس میں پنجاب کے ڈویژنل سپورٹس افسران ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اور تحصیل سپورٹس افسران بھی شریک تھے، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 2017ء میں سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے درجنوں میگاایونٹس کروا رہا ہے جن سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور کئی چھوٹے شہروں سے بڑے کھلاڑی سامنے آئیں گے جوپاکستان کی دنیا بھر میں نمائندگی
کریں گے، پنجاب حکومت سپورٹس کی بہتر سہولیات کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے سپورٹس گراؤنڈز، جدید جمنازیم ہال اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں ، 2017ء میں سپورٹس کے بڑے ایونٹس بھی ترتیب دے دئیے گئے ہیں خادم اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پنجاب کے 36اضلاع میں کرایا جائے گا، جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور ان کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*